رمضان المبارک کا ہر لمحہ مومنوں کیلئے انعام ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ممبر اسلامی نظریاتی کونسل اور مسلم لیگ ن علما مشائخ ونگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری صاحبزادہ حافظ محمد امجد نے کہا ہے کہ رمضان المبا ر ک کا ہر لمحہ مومنوں کے لیے انعام ہے جس سے زیادہ سے زیادہ استفادہ کرنا چاہیے اور عبادات کی کثرت کے ساتھ ساتھ مستحقین ادا کی امداد یقینی بنا کر اللہ تعالی کا قرب حاصل کرنے کی ہر مکن سعی کی جائے تا کہ دنیا و آخرت میں سرخرو ہوا جاسکے ، ماہ صیام میں شیاطین کو جکڑ دیا جاتا ہے اگر انسا ان کو اپنے نفس پر قابو پانے سمیت عبادات کو معمولبنالے تو رمضان کے بعد بھی اللہ کے حضور سجدہ ریز ہونے کی سعادت سے فیضیاب ہو سکتا ہے انہوں نے کہا کہ اس ماہ مقدس کی عبادات انسان کو اللہ تعالی کا قرب عطا کرتی ہیں ہر مسلمان خود کو عبادت الہی میں مشغول رکھ کر اللہ تعالی کے انعامات کے حصول کو یقینی بنائے انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کو ماہ رمضان کی عظمت و فضیلت کیساتھ ساتھ فطرانہ و زکو کی ادائیگی سمیت دیگر عبادات کی طرف راغب کرنے کے لیے علما کرام کو بھی بھر پور کردارادا کرنا ہوگا فطرانہ روزہ زکو نماز تراویح اور نوافل کی ترغیب دلانے کے لیے درس قرآن و حدیث کے سلسلہ و استوار کرنے کی ضرورت ہے جس پر خصوصی تو جہ دی جائے تا کہ اصلاح امت کا فریضہ با احسن انجام دیا جاسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں