1

رمضان المبارک کی آمد سے قبل کھجور ذخیرہ کرنیوالے سرگرم ہوگئے

منڈی صادق گنج(نامہ نگار)روزہ افطار کے موقع پر کھجور کا ہونا ایک اہم جز سمجھا جاتا ہے افظاری کا یہ اہم جز کھجور رمضان المبارک میں ہر گھر کی ضرورت سمجھا جاتا ہے لیکن افظاری کا یہ اہم جز بھی اب ناجائز منافع خوروں کے نشانے پر آ گیا ہے رمضان المبارک میں کھجور کی مانگ بڑھنے سے ریٹ میں اضافہ ہونے کے پیش نظر رمضان المبارک کے آغاز سے قبل ہی بڑی تعداد میں تاجروں نے کھجوروں خرید کر کھجور کا سٹاک کرنا شروع کر رکھا ہے ملتان اور فیصل آباد کی ہول سیل مارکیٹوں سے بڑی تعداد میں کھجور منگوا کر سٹاک کی جا رہی ہے چند روز بعد ہی پہلے روزہ سے جونہی کجھور کی مانگ میں اضافہ ہو گا تو کجھور سٹاک کرنے والے یہ تاجر اپنی مرضی کے ریٹ پر کھجور فروخت والوں کو فروخت کریں گے جو آگے مزید منافع کے ساتھ روزہ داروں کو کھجور فروخت کریں گے شہریوں کا کہنا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر منچن آباد اور ڈپٹی کمشنر بہاول نگر فوری طور پر کجھور کے ریٹ میں اضافے کے پیش نظر کجھور سٹاک کرنے والے مافیا کے خلاف بھی کاروائی کریں رمضان المبارک میں کجھور کے ریٹ جو اعتدال پر رکھنے کے لئے بھی اقدامات کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں