رمضان المبارک کے حوالے سے ٹریفک پلان جاری

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد ٹریفک پولیس کی جانب سے رمضان المبارک کے حوالے سے جامع پلان جاری کر دیا گیا افطار ی کے اوقات میں تمام اہم چوکوں اور شاہراہوں پر اضافی ٹریفک نفری تعینات کر دی گئی ہے ایک ہزار سے زائد ٹریفک سٹاف رمضان المبارک میں خصوصی فرائض منصبی سر انجام دے گا تمام ڈی ایس پی ٹریفک سیکٹر انچارجز افطاری اور رش کے اوقات میں اہم چوکوں میں موجود رہیں گے ان خیالات کا اظہار چیف ٹریفک آفیسر ناصر جاوید رانا نے پلان کے اجرا کے موقع پر کیا اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ تمام ٹریفک سٹاف افطاری کے اوقات میں چوکوں میں موجود رہیں گے مزید یہ کہ تراویح کے اوقات میں مساجد کے باہر بھی ٹریفک سٹاف پارکنگ ڈیوٹی سر انجام دے گا ان تمام اقدامات کا مقصد شہریوں کو ٹریفک سہولیات بہم پہنچانا ہے تاہم شہری افطاری کے اوقات میں اپنے دفاتر سے گھروں کے لیے قبل از وقت نکلیں ٹریفک قوانین کی پاسداری کریں اور ٹریفک سٹاف کے ساتھ تعاون کریں تاکہ سڑکوں پر ٹریفک بہائو کو یقینی بنایا جا سکے، شہری کسی بھی ٹریفک دشواری کی صورت میں ٹریفک ہیلپ لائن 1915 پر کال کر سکتے ہیں سی ٹی او نے اس سلسلہ میں خصوصی رمضان المبارک ٹریفک کنٹرول روم بھی قائم کر دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں