رمضان المبارک کے حوالے سے پولیس کا سکیورٹی پلان مرتب

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) آرپی او فیصل آباد ذیشان اصغر کے احکامات پررمضان المبارک کے حوالہ سے ریجن فیصل آباد میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات۔ آرپی او فیصل آباد ذیشان اصغرکے احکامات کی روشنی میں رمضان المبارک کے حوالے سے ریجن فیصل آباد میں سکیورٹی پلان مر تب جس میں مجموعی طور پر 2152پولیس افسران و اہلکاران ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ریجن فیصل آباد میں کل1410مساجد پر 1442افسران و اہلکاروں اور امام بارگاہوں کی سیکورٹی کے حوالے سے ریجن بھر میں 219امام بارگاہوں پر 371افسران و ملازمان کی تعیناتی کے احکامات جاری۔ریجن فیصل آباد میں سستا رمضان بازار اور شوگر سیل پوائنٹس پر اعلی افسران سمیت 352افسران اور اہلکاران ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ریجن فیصل آباد میں رمضان المبارک میں ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لئے جامع ٹریفک پلان بھی جاری کر دیا گیا ہے علاوہ ازیں بازاروں، مارکیٹوں، شاپنگ سنٹروں پر جہاں عوام کی گہما گہمی زیادہ نظر آتی ہے ایسی صورت حال میں شر پسند اور ملک دشمن عناصرکسی بھی غفلت اور لاپرواہی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے امن وامان کی صورت حال کو خراب اور عوام الناس کے تحفظ کو خطرہ سے دوچار کرسکتے ہیں لہٰذا ضلعی سربراہان ریجن فیصل آباد کی طرف سے سیکیورٹی کے مثالی اقدامات عمل میں لائے گئے ہیں۔ رمضان المبارک میں سحری،افطاری اور رات کومساجد میں تراویح اور نفلی عبادات کے اوقات میں سیکیورٹی کے لحاظ سے جامع ڈیوٹی پلان مرتب کیا گیاہے اور مخصوص چوراہوں میں ڈولفن سکواڈ،وارڈنز، کی موجودگی کو یقینی بنایا جائے۔ رمضان المبارک میں شاپنگ اور خریداری کی سرگرمیاں بڑھنے کی وجہ سے سٹریٹ کرائم میں بھی اضافہ ہوجاتا ہے جس کے پیش نظر ہاٹ سپاٹس ایریا کی نشاندہی کرکے پولیس گشت کو مثر بنایا جائے تاکہ جرائم پر قابو پایا جاسکے۔بین المذاہب ہم آہنگی او ر نقص امن سے بچا کیلئے مذہبی اکابرین، امن کمیٹیوں کے ممبران اور مقامی معززین سے مسلسل رابطہ میں رہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں