54

رمضان المبارک کے دوران مہنگائی میں ریکارڈ اضافے کا خدشہ

اسلام آباد (بیوروچیف)معاشی ماہرین نے آئی ایم ایف کی سخت شرائط پر عمل درآمد سے بجلی، گیس اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے پر مہنگائی میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے ۔ معاشی ماہرین نے رمضان المبارک میں مہنگائی عروج پر جانے کی کا خدشہ ظاہر کیا ہے، اقتصادی ماہرین کاکہنا ہے کہ افراط زرکی شرح اکیس فیصد سالانہ تک رکھنے کے ہدف کا حصول مشکل نظر آنے لگا،مشرق وسطی کی صورت حال،ممکنہ بھاری مون سون بارشوں سے حالات گمبھیر ہوسکتے ہیں۔الیکشن کے مہینے میں آنے والی مہنگائی کی نئی لہر آئندہ منتخب حکومت کیلئے بڑا چیلنج بن گئی،لیکن اسٹیٹ بینک نے اوسط شرح 23 سے 25 فیصد رہنے کی پیشگوئی کردی،بڑھتی مہنگائی کا ملبہ نگران حکومت پر بھی ڈال دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں