59

رمضان المبارک کے پہلے عشرہ میں گرانفروشوں نے ”ات ” مچا دی

اسلام آباد (بیوروچیف)رمضان المبارک کے پہلے عشرے میں مہنگائی کا راج، متوسط طبقہ شدید پریشانی کا شکار رہا ، ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 1.35فیصد اضافہ ہوگیا۔ ادارہ شماریات نے ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردیئے جس کے مطابق مہنگائی کی مجموعی شرح 32.89فیصد تک پہنچ گئی ایک ہفتے میں 18اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ۔ ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتے ٹماٹر کی فی کلو قیمت 30 روپے تک کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا کیلے فی درجن 34 روپے تک اور انڈے فی درجن 19 روپے تک مہنگے ہوئے ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر کے نرخ میں 146 روپے 71 پیسے کا اضافہ ہوا لہسن کی فی کلو قیمت میں 22 روپے تک اضافہ ہوا مٹن کی فی کلو قیمت میں 31 روپے تک کا اضافہ ہوا بڑا گوشت فی کلو 14 روپے تک اور زندہ مرغی فی کلو 6 روپے تک مہنگی ہوئی۔ گزشتہ ہفتے برانڈڈ خوردنی تیل پانچ لیٹر 29 روپے سستا ہوا ایک ہفتے میں برانڈڈ گھی اڑھائی کلو 14 روپے تک سستا ہوا ایک ہفتے میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 26 روپے تک سستا ہوا چینی کی فی کلو قیمت میں گزشتہ ہفتے 93 پیسے کی کمی ہوئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں