45

رمضان المبارک کے پہلے عشرے میں موسم سے متعلق اچھی خبر

اسلام آباد (بیوروچیف ) رمضان المبارک کے پہلے عشرے میں موسم سے متعلق اچھی خبر سنادی گئی۔ میڈیا رپورٹس کیمطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کا پہلا عشرہ اچھا گزرے گا، جس کی وجہ یہ ہے کہ رواں برس ماہ مقدس کا آغاز بارشوں سے بھر پور ہونے کا امکان ہے تاہم مارچ کے آخری ہفتے سے موسم گرم ہونا شروع ہوجائے گا جب کہ اس ماہ رمضان میں پورا مہینہ کبھی بادل تو کبھی دھوپ کا سلسلہ رہے گا اور زیادہ تر موسم خوشگوار رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے متعدد علاقوں میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں