65

رمضان المبارک ہمیں ایثاروقربانی کا درس دیتاہے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) انجمن تاجران ناظم آباد نوشاہی چوک کے سرپرست اعلیٰ رانا اشفاق بابر’ چیئرمین میاں ابوبکر’ صدر رانا عبداﷲ’ جنرل سیکرٹری مہر محمد نعیم ‘ سینئر نائب صدر رانا حامد’ فنانس سیکرٹری محمد عظیم الشان ودیگر عہدیداروں نے کہا ہے کہ رمضان المبارک برکتیں اور سعادتیں سمیٹنے کا مہینہ ہے، رمضان المبارک بڑی رحمتوں اور برکتوں والا مہینہ ہمیں ایثار وقربانی کا سبق دیتا ہے۔ یہ مہینہ روزہ، تراویح، تلاوت قرآن پاک، احتساب و جا ئز ہ ، مغفرت، جہنم سے چھٹکارہ اور صدقہ واحسان کا مہینہ ہے۔ جس میں جہنم کے دروازے بند کر دیے جا تے ہیں اور جنت کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں