3

رمضان بازاروں میں عوام کو بڑا ریلیف دینے کا فیصلہ

لاہور (بیوروچیف)معاون خصوصی برائے فوڈ سیفٹی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن سلمیٰ بٹ نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب نے رمضان المبارک میں پنجاب کے عوام کو بڑا ریلیف دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔یہ بات انہوں نے وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر رمضان پیکج کے حوالے سے اہم اجلاس کی صدارت دوران کہی۔اجلاس میں چیئرمین سہولت بازار اتھارٹی ملک افضل کھوکھر،چیئرمین پنجاب ایگریکلچر مارکیٹنگ ریگولیٹری اتھارٹی ملک احمد سعید اور سیکرٹری فوڈ سیفٹی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن ڈاکٹر کرن خورشید سمیت دیگر اعلی افسران نے شرکت کی ۔اس موقع پر سلمی بٹ نے بتایا کہ رمضان سے قبل پنجاب میں76 سہولت بازار مکمل فنکشنل ہو چکے ہیں اور رمضان المبارک کے دوران وزیراعلی پنجاب کے ہنگامی اقدامات کا آغاز ہو چکا ہے جس کے تحت پنجاب کے مختلف اضلاع میں9 نئے سہولت بازاروں کے قیام کے احکامات جاری کئے گئے ہیں اور ان نئے رمضان سہولت بازار قائم کر نے کے لیے ٹاسک متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور سہولت بازارِ اتھارٹی کو سونپ دیا گیا اور اس کے ساتھ ساتھ ضلعی کمیٹیاں بھی تشکیل دے دی گئی ہیں جو متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کی سربراہی میں فرائض سرانجام دیں گی۔انہوں نے بتایا کہ سہولت بازار رمضان بازار اور سہولت ان ویلز میں اشیائے خورونوش کی قیمتوں معیار اور سپلائی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا ۔اس ضمن میں باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے اور رمضان المبارک کے دوران تمام بازاروں میں حکومت کے منظور شدہ برانڈنگ کو سو فیصد یقینی بنایا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں