44

رمضان سکیورٹی پلان 6283 پولیس افسران ، اہلکار تعینات

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)آرپی او فیصل آباد ڈاکٹر محمد عابد خان کے احکامات پر ضلعی سربراہان کی جانب سے سکیورٹی پلان جاری عبادت گاہوں بالخصوص مساجد کی سکیورٹی کے فول پروف انتظامات۔آرپی او فیصل آباد ڈاکٹر محمد عابد خان کے احکامات کی روشنی میں رمضان المبارک کے حوالے سے ریجن فیصل آباد میں سکیورٹی پلان مر تب ریجن فیصل آباد میں کل 1422مساجد پر5980افسران و اہلکاروں اور امام بارگاہوں کی سیکورٹی کے حوالے سے ریجن بھر میں 219امام بارگاہوں پر 303افسران و ملازمان کی تعیناتی کے احکامات جاری۔ریجن فیصل آباد میں نگہبان رمضان پیکج کے حوالے سے 840ٹیمز جن میں 27اعلی افسران سمیت 1997افسران اور اہلکاران ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں۔ریجن فیصل آباد میں کل 5سستا رمضان بازار کی سکیورٹی کے لیے 50افسران و ملازمان تعینات۔آرپی او فیصل آباد ڈاکٹر محمد عابد خان نے رمضان المبارک میں ٹریفک کی روانی کے لیے بھی جامع ٹریفک پلان جاری۔ علاوہ ازیں بازاروں، مارکیٹوں، شاپنگ سنٹروں اور خریدو فروخت والی جگہوں پر عوام کی گہما گہمی نظر آتی ہے۔ بالخصو ص شام کے اوقات میں بازاروں اور عبادت گاہوں میں لوگوں کی تعداد بہت زیادہ ہوتی ہے گردونواح اور رش والی جگہوں پر پولیس گشت کو موثر بنایا جائے مخصوص چوراہوں میں ڈولفن سکواڈ،وارڈنز، کی موجودگی کو یقینی بنایا جائے۔ بین المذاہب ہم آہنگی او ر نقص امن سے بچا ئوکیلئے مذہبی اکابرین، امن کمیٹیوں کے ممبران اور مقامی معززین سے مسلسل رابطہ میں رہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں