31

رمضان میں اچھی خبریں

اسلام آباد(بیوروچیف ) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ رمضان میں پاکستان کے لیے اچھی خبریں آئیں گی۔اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ دنیا کے لیے یہ سرپرائز ہے کہ پاکستان سری لنکا نہیں بنا۔ پاکستان ڈیفالٹ نہیں کرے گا کیونکہ اس نے تمام ادائیگیاں بروقت کی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ چند ماہ پہلے ملک ڈیفالٹ کے خطرے والی فہرست میں تھا لیکن بزنس کمیونٹی، انڈسٹری اور دیگر کی کاوشوں سے بہت بہتری آ چکی، اللہ کے فضل و کرم سے ملک کو آگے لے کر جائیں گے، اگر ہم مل کام کریں گے تو پاکستان ٹیک آف کر سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ زرمبادلہ 30 جون تک 12 ارب ڈالر پر لانے کی کوشش ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں