رمضان میں مستحق طبقات کو نہیں بھولنا چاہیے ‘ میگھا

لاہور( شوبز نیوز)نامور گلوکارہ میگھا نے کہا ہے ہمیں رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں مستحق طبقات کو نہیں بھولنا چاہیے ،موجودہ مہنگائی کے دور میں سفید پوش اور کم آمدن والے افراد سب سے زیادہ مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں اس لیے صاحب ثروت افراد کو چاہیے کہ وہ اپنے اردگرد موجود مستحق خاندانوں کی مدد کریں تاکہ کوئی بھی شخص سحری اور افطاری سے محروم نہ رہے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں پیشہ ور مانگنے والوں کی بہتات ہو گئی ہے جس کاحکومت کو سختی سے تدارک کرنا چاہیے ۔ سفید پوش مستحق شخص گھر کی چار دیواری میں رہ کر بھوک تو برداشت کر لے گا لیکن وہ کسی کے آگے ہاتھ نہیں پھیلائے گا اس لئے ہمیں اپنے اردگر د ایسے افراد کی تلاش کرنی چاہیے جو حقیقی معنوں میں امداد کے مستحق ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں