رمضان نگہبان پیکج کے تحت کارڈز کی تقسیم

لاہور (بیوروچیف) پنجاب میں47ارب کی لاگت سے رمضان نگہبان پیکج کے تحت کارڈز کی تقسیم شروع کردی گئی ۔پنجاب بھر میں 100 رمضان بازار قائم ہوں گے،152تحصیلوں میں ایک ہزار دو سو سولہ دسترخوان لگائے جائیں گے۔سبسڈائزڈ آٹے کی فروخت کیلئے120 سیل پوائنٹس بنائے جائیں گے،رمضان بازارو ں اور سیل پوائنٹس پر10کلو آٹے کا تھیلا 850 روپے میں دستیاب ہوگا،اس کے علاوہ رمضان بازاروں میں 20اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر بھی 20فیصد ڈسکاونٹ ہوگا۔رمضان بازاروں میں مرغی کاگوشت سرکاری ریٹ سے 15 روپے فی کلو کم پر فروخت کیا جائیگا،105بڑی سپر سٹور چینز ہول سیل ریٹ کائونٹر لگانے کی پابند ہوں گی،رمضان کے دوران چینی زیادہ سے زیادہ 160روپے فی کلو فراہم کی جائیگی۔لاہورمیں تین روزہ رمضان بچت فیسٹیول کل سے جیلانی پارک میں لگے گا، محکمہ فوڈ سکیورٹی اینڈ کموڈٹیز مینجمنٹ نے قیمتوں کے استحکام کے لیے تمام ڈی سیز کو ہدایات جاری کردی ہیں،پیرا فورس کو سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کا ٹاسک سونپ دیا گیاہے،اس کے علاوہ مریم کے دسترخوان پر کھانے کامعیار جانچنے کے لیے فوڈ اتھارٹی کی ڈیوٹیاں بھی تفویض کردی گئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں