65

رمضان نگہبان پیکیج مستحقین کوگھروں تک پہنچایا جائیگا

ٹوبہ ٹیک سنگھ(نامہ نگار)وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایات کے مطابق مستحقین کو رمضان نگہبان پیکیج ڈورسٹیپ فراہمی جاری ہے ۔ ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو نے بتایا ہے کہ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 60 ہزار 475 مستحقین کو رمضان نگہبان پیکیج انکی دہلیز پر حوالے کیا جا چکاہے۔ تحصیل ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 18ہزار 979 مستحقین کو رمضان نگہبان پیکیج گھروں کی دہلیز پر پہنچا دئیے گئے ،جبکہ تحصیل کمالیہ میں 14ہزار 402، تحصیل گوجرہ میں 16ہزار 883،تحصیل پیر محل میں 10ہزار 936 گھروں تک رمضان نگہبان پیکیج پہنچا دیا گیا ہے. ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ رمضان نگہبان پیکیج کو مکمل تصدیق کے بعد گھر کی دہلیز پر وصول کراکے ڈیٹا اپلوڈ کیا جارہا ہے۔ رمضان پیکیج ڈورسٹیپ فراہمی ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 1لاکھ 32ہزار 867مستحقین کو فراہم کی جارہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں