75

رمضان پیکج میں 5 ارب روپے کا اضافہ (اداریہ)

وزیراعظم شہباز شریف نے ماہ رمضان میں عوام کیلئے خصوصی پیکج کی رقم میں بڑا اضافہ کر دیا رمضان پیکج کا حجم ساڑھے 7 ارب روپے سے بڑھا کر ساڑھے 12ارب روپے کر دیا ہے اس کے ساتھ ہی رمضان پیکج کا دائرہ کار بھی بڑھانے کی ہدایت کی ہے وزیراعظم نے زیادہ سے زیادہ غریب’ نادار اور مستحق افراد تک رمضان پیکج پہنچانے کی ہدایت کی ہے جس وجہ سے یوٹیلیٹی اسٹورز اور بی آئی ایس پی کے ساتھ اب موبائل یونٹس بھی کھانے پینے کی سستی اشیاء دیں گے ابتدائی طور پر 1200 موبائل پوائنٹس اور 300 مستقل پیکج ریلیف مراکز قائم کئے جا رہے ہیں’ یکم رمضان سے اختتام رمضان تک ریلیف پیکج میں عام بازار سے کم نرخ پر اشیاء دی جائینگی اور متعین مقامات کے علاوہ ٹرک مختلف علاقوں میں غریب عوام کو ارزاں نرخوں پر اشیاء پہنچائیں گے اس کے علاوہ موبائل ایپ کے استعمال کی راہنمائی کیلئے خصوصی ویڈیوز بھی جاری کی جائے گی ڈیجیٹل ٹیکنالوجی والا ڈیش بورڈ بھی بنایا جا رہا ہے تاکہ موبائل آٹے کی فروخت کی نگرانی ہو سکے موبائل یونٹس کے ایک سے دوسرے مقام تک منتقلی کے دوران آٹے کی فراہمی جاری رہے گی موبائل اور لائیو فوٹیج سے آٹے کی تقسیم کی مسلسل نگرانی کی جائے گی خصوصی پیکج کے تحت 3کروڑ 96لاکھ خاندانوں کو رمضان ریلیف پیکج کے تحت مستحق افراد کو بازار سے 30فیصد سستی اشیاء دی جائیں گی آٹے پر 77 روپے فی کلو اور گھی پر 70روپے فی کلو سبسڈی دی جائے گی وزیراعظم کا رمضان پیکج کیلئے مزید پانچ ارب روپے کا اضافہ اور اس کا دائرہ کار بڑھانے کا اعلان خوش آئند ہے خصوصاً ان افراد کیلئے جن کی آمدن محدود ہے اور ایسے افراد جو مستحق ہیں کیلئے ماہ رمضان المبارک کا خصوصی تحفہ ہے مہنگائی کے اس دور میں کم آمدنی اور مستحق افراد کا سحری اور افطاری کیلئے اشیائے ضروریہ کا خریدنا مشکل تھا حکومت کی طرف سے خصوصی رمضان پیکج کی وجہ سے مستحق اور کم آمدنی والے افراد کی مشکلات میں کمی ہو گی وزیراعظم نے یوٹیلیٹی اسٹورز اور موبائل یونٹس پر سستی اشیاء کی فراہمی کے احکامات بھی جاری کئے ہیں جس کا بڑا مقصد زیادہ سے زیادہ غربا تک اس پیکج تک رسائی ممکن بنانا ہے خصوصی پیکج میں چاول’ دال’ شربت’ چینی’ آٹا ودیگر اشیاء شامل ہیں،، علاوہ ازیں پنجاب حکومت بھی صوبہ بھر میں مستحق افراد تک نگہبان رمضان پیکج کی فراہمی کیلئے متحرک ہے مستحق افراد کے گھر کی دہلیز تک پیکج پہنچائے جا رہے ہیں جو بہت خوش آئند ہے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے حکم پر پیکج کی ترسیل کی ڈیجیٹل مانیٹرنگ کا حکم دیا ہے وزیراعلیٰ عوام کو ان کا حق ان کی دہلیز پر پہنچانے کیلئے پرعزم ہیں وزیراعلیٰ کے حکم پر 10رمضان المبارک تک تمام ضرورت مندوں تک رمضان نگہبان پیکج کی فراہمی ممکن بنائی جائے گی اس سلسلہ میں تمام اضلاع کی انتظامیہ پوری طرح الرٹ ہو کر وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے حکم پر عملدرآمد کر رہی ہے، وفاقی سطح اور صوبہ پنجاب میں پہلی مرتبہ بڑے منظم طریقہ سے مستحق خاندانوں تک رمضان پیکج کی فراہمی کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے وزیراعظم نے ملک بھر میں خصوصی پیکج کے تحت 3کروڑ 9لاکھ خاندانوں کو ریلیف فراہم کرنے کا حکم دیا ہے جبکہ رمضان پیکج کا حجم ساڑھے 7ارب روپے سے بڑھا کر ساڑھے بارہ ہزار کرنے کا اعلان کیا ہے جس کو سراہا جا رہا ہے بلاشبہ وزیراعظم کو بہت سے مسائل کا سامنا ہے جن میں سب سے بڑا مسئلہ مہنگائی ہے ماہ رمضان المبارک میں کم آمدنی اور مستحق افراد کیلئے خصوصی پیکج کے علاوہ مہنگائی پر قابو پانے کے اقدامات بھی ناگزیر ہیں لہٰذا ضرورت اس امر کی ہے کہ وزیراعظم اس جانب بھی فوری توجہ دیں تاکہ مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے بھی آسانیاں پیدا ہو سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں