چنیوٹ(نامہ نگار)ضلعی انتظامیہ چنیوٹ نے نگہبان رمضان پیکج کی رقوم میں پیسوں کا تقاضا کرنے والے دو افراد کر گرفتار اور ان کے خلاف مقدمات کے اندراج کے ساتھ دکانیں سیل اور ڈیوائس ضبط کرلیں۔تفصیلات کے مطابق چک 198تحصیل بھوآنہ میں اسسٹنٹ کمشنر سعیدیہ جمال نے رمضان پیکج کے مستحقین سے پے آرڈرکے پیسے نکلوانیپراضافی 200 روپیوصول کرنے والا ریٹیلروسیم احمد گرفتارکرادیا جس کے خلاف مقدمہ درج اور دکان سیل کے ساتھ ڈیوائس ودیگر سامان ضبط کرلیا گیا۔ایک دوسری کارروائی میں اسسٹنٹ کمشنرلالیاں شازیہ رحمن نے ظفر موبائل شاپ کے محمد حمزہ کو 200 روپے فی کس لینے پر گرفتار کرایا۔ڈپٹی کمشنر صفی اللہ گوندل نے کہا کہ مستحقین اضافی رقم مانگنے والوں کی اطلاع دیں،مستحقین کو تنگ کرنے والوں کوحوالہ پولیس کیا جائے گا۔
