رمضان پیکج کے تحت راشن کی تقسیم پر عوامی تحفظات کا اظہار

تربت(نامہ نگار)ضلع کیچ میں وزیر اعلیٰ کے رمضان پیکج کے تحت راشن کی تقسیم پر عوامی حلقو ں نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ مستحق اور نادار طبقے کو یکسر نظرانداز کر دیا گیا ہے، جبکہ بااثر افراد کو نوازا گیا۔عوامی حلقوں کے مطابق ضلع کیچ میں مجموعی طور پر 18 ہزار سے زائد راشن پیکٹس تقسیم کیے گئے، تاہم اس عمل میں رجسٹرڈ 2463 معذور افراد کو مکمل طور پر نظرانداز کیا گیا۔ ان کا کہنا ہے کہ نہ صرف معذور افراد بلکہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے مستحقین کو بھی راشن فراہم نہیں کیا گیا، جو کہ انتہائی افسوسناک عمل ہے۔ان کے مطابق راشن کی تقسیم میں شفافیت کا فقدان رہا اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کیچ پر الزام عائد کیا جا رہا ہے کہ انہوں نے راشن چند مخصوص بااثر عناصر میں تقسیم کیا۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ غریب اور مستحق خاندان اس سہولت سے محروم رہ گئے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں