رمضان پیکج کے تحت محنت کشوں کو امدادی رقوم کی فراہمی شروع

لاہور (بیوروچیف) محکمہ سوشل سکیورٹی پنجاب نے ماہِ رمضان کے موقع پر محنت کشوں کیلئے ریلیف کی فراہمی کا عمل شروع کر دیا ہے۔ حکام کے مطابق صوبہ بھر میں 12لاکھ سے زائد رجسٹرڈ ورکرز کو 10ہزار روپے دیے جائیں گے۔ یہ رقم محنت کشوں کو مریم نواز راشن کارڈ کے ذریعے فراہم کی جائے گی جبکہ کمشنر کے مطابق رمضان پیکیج کے تحت امدادی رقم 3ہزار سے بڑھا کر 10ہزار روپے کر دی گئی ہے۔کمشنر ذوالفقار علی کھرل کا کہنا ہے کہ محنت کش اس سہولت کے تحت 10ہزار روپے مالیت کا راشن یا نقد رقم حاصل کر سکیں گے۔یہ اقدام ماہِ رمضان میں محنت کش طبقے کو مالی سہارا فراہم کرنے کیلئے کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں