فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر نگہبان رمضان پیکج کے پے آرڈرز کی 80فیصد سے زائد مستحقین میں تقسیم کردی گئی-ناجائز کٹوتیوں پر ابتک 11ریٹلیرز پر مقدمات، 3کو گرفتار کرلیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر کی زیر نگرانی 468 ٹیمیں پے آرڈر کی مستحقین کے گھروں تک ترسیل کیلئے متحرک ہیں۔ ضلع میں ابتک 2لاکھ سے زائد گھرانوں تک پے آرڈرز پہنچادیئے گئے۔ ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر کا کہنا ہے کہ ناجائز کٹوتیاں کرنے والوں کیخلاف زیرو ٹالرینس پالیسی ہیشہریوں سے ناجائز وصولیاں کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ان کے ساتھ سختی سے نمٹا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ آخری اہل شخص کو پے آرڈرز کی تقسیم تک ٹیمیں فیلڈ میں موجود رہیں گی۔ دریں اثنا ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پرائس اینڈ رینٹ اسسمنٹ کمیٹی کے اجلاس میں سٹی ہائوسنگ اور واپڈا سٹی کے 2کیسز کا جائزہ لیا گیا۔ اے ڈی سی آر محمد عثمان گھمن،اے سی صدر ڈاکٹر ذوالقرنین ایکسئین ایری گیشن مظفر جپہ اجلاس میں شریک تھے۔
