رمضان کی آمد سے قبل ہی اشیاء خوردونوش کے نرخوں میں اضافہ

گوجرہ ( نامہ نگار) رمضا ن المبار ک کی شروع ہو نے سے قبل ہی اشیا ء خو ردونوش کو پر لگ گئے ۔ تفصیلا ت کے مطابق رمضان کی آ مد کے سا تھ ہی اشیا ء خو ردونوش کی اشیا ء کی قیمتیں بڑھنا شروع ہو گئیں چینی ، گھی ، دا لیں ، میدہ ، بیسن ، سبزیو ں سمیت دیگر اشیا ء کی قیمتیں بڑھنے لگیں رہی سہی کسر گو شت فروخت کر نے وا لے قصا بو ں نے پوری کردی تما م دکا ندار من مرضی کے ریٹس مقرر کرکے اشیا ء فروخت کر نے میں مصروف ہیں بڑے بڑے دکاندار اشیا ء خورنوش مبینہ طور پر رمضا ن المبارک میں فروخت ہو نے وا لی اشیا ء سٹا ک کرکے مصنوعی قلت پیدا کر نے کی کو شش کر رہے تحصیل بھر میں پرا ئس کنٹرول مجسٹریٹس کی پوری فوج موجو د ہے جو اعلی حکا م کو سب اچھا کی رپورٹ پیش کر نے میں مصروف دکھا ئی دیتے ہیں اور با اثر افراد کے خلا ف کا رروا ئی کر نے سے گریزا ں نظر آ تے ہیں عوا می حلقوں نے کمشنر فیصل آ باد سے مطالبہ کیا ہے کہ رمضا ن میں گوشت سمیت اشیا ء خو ردونوش کی قیمتیں مقرر کر یں حکومتی ریٹس پر عمل درآ مد کروا ئیں اور مصنوعی مہنگا ئی کرنے وا لے عنا صر کے خلاف سخت کا رروائی عمل میں لا ئیں تا کہ غریب شہری سکھ کا سا نس لے سکیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں