رمضان کے حوالے سے ٹریفک پولیس کا پلان مرتب

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) رمضان المبارک کے حوالے سے سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے جامع ٹریفک پلان ترتیب دے دیا گیا شہریوں کو سڑکوں پر زیادہ سے زیادہ سہولیا ت بہم پہنچائی جائیں افطاری کے اوقات میں الرٹ ٹریفک سٹاف مختلف چوک ہائی میں موجود ہوگا ان خیالات کا اظہار چیف ٹریفک آفیسر فرحان اسلم نے ٹریفک پلان کا جائزہ لیتے ہوئے کیا اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کو بھرپور آسانیاں سڑکوں پر فراہم کی جائیں گی سی ٹی او کا مزید کہنا تھا کہ رش والے مقامات پر خصوصی اسکواڈز بھی لگائے جا رہے ہیں جب کہ دوسری ٹریفک پولیس پنجاب کی جانب سے رکشہ ڈرائیورز کی سہولت اور ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا کے حوالے سے شاندار انتظامات اور اقدامات کرنے کا تسلسل جاری ہے اتوار کا روز جڑانوالہ روڈ پر قائم تھانہ پیپلز کالونی ٹیسٹنگ ایریا صرف رکشہ ڈرائیورز کے لائسنس بنانے کے لیے مختص کیا گیا ہے تمام رکشہ ڈرائیورز اس سہولت سے مستفید ہوں اور بروز اتوار اپنے ڈرائیونگ لائسنس ضرور بنوائیں ان خیالات کا اظہار چیف ٹریفک آفیسر فرحان اسلم نے رکشہ ڈرائیورز کی سہولت کے لیے جاری مہم کا جائزہ لیتے ہوئے کیا اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب مرزا فاران بیگ نے رکشہ ڈرائیورز کو خصوصی طور پر ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا کے حوالے سہولیات بہم پہنچانے کے لیے احکامات جاری کر رکھے ہیں لہذا رکشہ ڈرائیورز کو قانونی ڈرائیور بننے کے لیے اس موقع سے فائدہ اٹھانا چاہیے جن رکشہ ڈرائیورز کے ابھی تک لرنر پرمٹ نہیں بنے وہ فوری ٹریفک پولیس کے کسی بھی سینٹر سے اپنے لرنر ڈرائیونگ پرمٹ بنوا سکتے ہیں اور جن کے لرنر پرمٹس بنے ہوئے ہیں وہ اتوار کی روز جڑانوالہ روڈ پر قائم تھانہ پیپلز کالونی کے ٹیسٹنگ ایریا میں تشریف لائیں جہاں پر ڈی ایس پی ٹریفک ہیڈ کوارٹرز خالد علیم اور ایم وی ای موجود ہوتے ہیں وہیں پر میڈیکل سمیت تمام سہولیات بھی فراہم کی گئی ہیں چند ہی لمحوں میں اپنا ٹیسٹ دیں اور ڈرائیونگ لائسنس حاصل کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں