رمضان کے مہینے میں ڈرامے نہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے’ دانش نواز

لاہور (شوبز نیوز) اداکار و ہدایتکار دانش نواز نے انکشاف کیا کہ انہوں نے رمضان کے مہینے میں ڈرامے نہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔دانش نواز نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔دانش نواز نے کہا کہ فیروز خان اور دانش تیمور زیادہ تر غصے والے مرد کے کردار ادا کرتے ہیں اور ہدایت کار بھی اسی طرز کے کردار کے لیے پہلے انہی کے نام سوچتے ہیں کیونکہ ناظرین اور مداح انہیں اسی انداز میں دیکھنا پسند کرتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ یہ دونوں اداکار اس طرح کے کردار ادا کرنے میں ماہر ہیں اور لوگ بھی انہیں پسند کرتے ہیں، اس لیے ایسے کرداروں کے لیے کسی اور کے بارے میں سوچنے کی ضرورت نہیں ہے’ رواں سال مئی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی جھڑپ کے وقت وہ ڈراما سیریل سانول یار پیا کی شوٹنگ میں مصروف تھے۔ان کے مطابق اس دوران جنگ کی وجہ سے سب کافی پریشان تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں