رندیپ ہودا بالی ووڈ کے خلاف کھل کر بول پڑے

ممبئی (شوبز نیوز) بالی ووڈ کے معروف اداکار رندیپ ہودا کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ مجھ سے خطرہ محسوس کرتا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ اداکار رندیپ ہودا کا کہنا ہے کہ انتھونی روسو کی فلم ایکسٹریکشن میں کام کرنے کے باوجود بالی ووڈ کی طرف سے کوئی پذیرائی نہیں ملی۔انہوں نے کہا کہ جب میں نے فلم ایکسٹریشن میں کام کیا تو عام لوگوں نے میری اداکاری کو بہت سراہا خاص طور پر ساتھ انڈین فلم انڈسٹری میں تیلگو فلم سازوں اور ایکشن ڈائریکٹر نے پوچھا کہ ہم نے وہ ایکشن کیسے کیا؟

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں