رندیپ ہوڈا نے ممبئی میں کروڑوں کا اپارٹمنٹ خرید لیا

ممبئی(شوبز نیوز)بالی وڈ فلم انڈسٹری کے خوبرو اداکار رندیپ ہوڈا نے ممبئی میں کروڑوںروپے کا لگژری اپارٹمنٹ خرید لیا۔بھارتی میڈیارپورٹس کے مطابق رندیپ ہوڈا نے ممبئی کے علاقے ورسوا اندھیری ویسٹ میں 5.63کروڑ روپے میں ایک لگژری اپارٹمنٹ خرید لیا۔پراپرٹی رجسٹریشن کے ریکارڈز کے مطابق جو اسکوائر یارڈز نے انسپکٹر جنرل آف رجسٹریشن(آئی جی آر)کی ویب سائٹ کے ذریعے حاصل کیے ہیں رندیپ کے نام پر پراپرٹی کو جون 2025میں باضابطہ طور پر رجسٹر کیا گیا ہے۔اداکار رندیپ ہوڈا کے نئی گھر کی تو یہ اپارٹمنٹ بیانکا سی ایچ ایس لمیٹڈ میں واقع ہے اور اس کا بلٹ اپ ایریا 142.19مربع میٹر (تقریباً 1,530مربع فٹ)ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں