رنویر کی ڈان تھری سے علیحدگی۔ عامر خان بھی میدان میں آ گئے

ممبئی(شوبز نیوز) ڈان تھری اس وقت بالی ووڈ کے سب سے زیادہ زیر بحث پروجیکٹس میں سے ایک ہے۔ فلم میں ابتدائی طور پر مرکزی کردار کے لیے رنویر سنگھ کو کاسٹ کیا گیا تھا، لیکن بعد میں رنویر نے اس منصوبے سے علیحدگی اختیار کر لی۔بھارتی میڈیا کے مطابق انڈسٹری کی چند بڑی شخصیات نے دونوں فریقین کے درمیان اختلافات کو حل کرنے کے لیے کوشش شروع کی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق اس حوالے سے ایک اہم اجلاس بھی ہوا جس میں بالی ووڈ کے معروف ستاروں، فلم ساز اور پروڈیوسرز نے شرکت کی اور ڈان 3 کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، اجلاس میں شرکت کرنے والوں میں بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان، ریتک روشن، راجکمار ہیرانی، زویا اختر، ساجد ناڈیا والا، رمیش تورانی، کمار مانگٹ اور امریت پال سنگھ بنڈارا شامل تھے۔بھارتی میڈیا کے مطابق تنازع کی بنیادی وجہ رنویر سنگھ کی فلم سے علیحدگی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں