رنگ رلیاں مناتے نائکہ سمیت 3جوڑے گرفتار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) جھنگ بازار پولیس نے اسماعیل ٹائون میں قحبہ خانہ پر چھاپہ مار کر نائکہ سمیت 3جوڑوں کو رنگ رلیاں مناتے پکڑ لیا، اے ایس آئی احسان اکرم کو اسماعیل ٹائون میں پروین عرف پینو نامی نائکہ نے قحبہ خانہ کھول رکھا ہے۔ جس پر چھاپہ مار کر نائکہ پروین اور مختلف کمروں میں رنگ رلیاں مناتے عارف’ حبا بانو’ عظیم’ شہناز’ شعبان اور صوبیہ بی بی کو قابو کر لیا۔ اس کے خلاف مقدمہ درج کر کے بازپرس شروع کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں