23

روئی کی قیمت میں مزیداضافہ

کراچی ( بیو رو چیف )ملک میں روئی کی قیمتوں میں تیزی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔روئی (کاٹن)کی قیمتیں 300 روپے فی من اضافے سے 16 ہزار روپے فی من تک پہنچ گئیں، معیاری روئی کی محدود دستیابی کے باعث قیمتوں میں تیزی کا رجحان سامنے آیا ہے۔چیئرمین کاٹن جنرز فورم احسان الحق کا کہنا ہے کہ چین اور دیگر ممالک سے دھاگے اور کپڑے کی ریکارڈ درآمدات کے باعث ملکی کاٹن ٹیکسٹائل انڈسٹری معاشی بحران میں مبتلا ہو گئی ہے، 400 سے زائد جننگ فیکٹریاں اور 125 سے زائد ٹیکسٹائل ملز غیر فعال ہو گئیں۔ا نہوں نے کہا کہ ملکی کاٹن و ٹیکسٹائل انڈسٹری کو بچانے کے لیے درآمدات پر ٹیکسز میں اضافہ کرنا ہوگا اور مقامی ٹیکسٹائل انڈسٹری پر ٹیکس کم کرنا ہوگا، اور بجلی و گیس کے نرخ بھی ہمسایہ ممالک کے برابر لانا ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں