رواں سال بڑی صنعتوں کی پیدوار میں کمی

اسلام آباد (بیوروچیف) ادارہ شماریات نے بڑی صنعتوں کے پیداوار کا ڈیٹا جاری کردیا،رواں مالی سال کے پہلے 8ماہ میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 1.90فیصد کی کمی۔ ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق فروری میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں سالانہ بنیاد پر 3.51فیصد کمی ہوئی،جنوری کے مقابلے فروری 2025میں بڑی صنعتوں کی پیداوار 5.90 فیصد کم ہوئی ،جولائی تا فروری ٹوبیکو کی پیداوار میں 19.8اور ٹیکسٹائل 1.78فیصد اضافہ ہوا ا س مدت میں ملبوسات کی پیداوار میں 8.6اور آٹو موبائل میں 43.3فیصد اضافہ ہوا، اس مدت میں کوک اور پیٹرولیم مصنوعات کی پیداوار 4.56 فیصد بڑھی ، 8ماہ میں فرنیچرکی پیداوار میں فیصد 61.1کی کمی ہوئی، اسی مدت میں مشنری اورآلات کی پیداوار میں 28.15فیصدکی کمی رکار ڈ ،جولائی تا فروری فرٹیلائزر، کیمیکلز،آئرن اور اسٹیل مصنوعا ت کی پیداوار میں کمی ہوئی جبکہ اسی مدت میں لکڑی اورالیکٹریکل مصنوعات کی پیداوار میں بھی کمی ہوئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں