رواں سال رشتہ ازدواج میں منسلک ہو جائوں گی’ زباب رانا

کراچی (شوبز نیوز) شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ زباب رانا نے شادی کے پلان بتا دیے۔اداکارہ زباب رانا نے حال ہی میں نجی ٹی وی کی رمضان ٹرانسمیشن میں شرکت کی اور اس دوران میزبان کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے جوابات دیے۔میزبان نے پوچھا کہ جلد شادی کریں گی یا نہیں، اس سال کئی مشہور شخصیات کی شادیاں دیکھی ہیں لوگ یہ جاننا چاہتے ہیں کہ زباب کب شادی کریں گی۔جواب میں اداکارہ نے کہا کہ جلد شادی کرنے والی ہوں، یہ عید کے ایک ماہ بعد بھی ہوسکتی ہے اور چھ ماہ بھی لگ سکتے ہیں۔اداکارہ نے جیون ساتھی کے بارے میں کچھ نہیں بتایا بس اتنا کہا کہ رواں سال رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گی۔اس سے قبل ایک انٹرویو میں اداکارہ زباب رانا نے کہا کہ میرا اسکول میں دِل نہیں لگتا تھا، میری کوشش ہوتی تھی کہ کلاس سے غائب ہوجاوں، ایک دن ایسا ہی ہوا، میری والدہ مجھے اسکول چھوڑ کر گئیں۔ان کا کہنا تھا کہ میں چوں کہ پڑھائی میں کم زور تھی، تو ٹیچر مجھے کلاس میں سب سے آگے بٹھاتی تھیں، جیسے ہی ٹیچر بچوں کی کاپیز چیک کرنے پیچھے کی جانب گئیں، میں کلاس سے نکلی اور سیدھی گھر آگئی، امی نے پوچھا، تو میں نے انہیں بتایا کہ اسکول کی جلدی چھٹی ہوگئی ہے۔اپنی تعلیم کے حوالے سے اداکارہ نے بتایا کہ ابتدائی تعلیم میں نے لاہور سے حاصل کی اس کے بعد پنجاب یونیورسٹی لاہور سے بی ایس آنرز کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں