2

رواں سال کا پہلا سورج گرہن 17 فروری کو ہوگا

اسلام آباد (بیورو چیف)رواں سال کا پہلا سورج گرہن17 فروری کو ہوگا،اس گرہن کو رِنگ آف فائر کا نام دیا گیا ہے کیونکہ اس کے دوران چاند سورج کو اس طرح چھپائے گا کہ اس کا بیرونی حصہ ایسے دکھائی دے گا جیسے کوئی رِنگ یا چھلا ہو،اس رنگ آف فائر کا نظارہ پاکستان میں نہیں ہوگا بلکہ صرف انٹارکٹیکا میں نظر آئے گا البتہ جنوبی امریکا اور جنوبی افریقا کے کچھ خطوں میں جزوی سورج گرہن کو دیکھا جاسکے گا۔اس گرہن کا آغاز 17 فروری کو پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 12 بج کر ایک منٹ پر ہوگا اور مکمل رنگ آف فائر صرف انٹار کٹیکا میں نظر آئے گا البتہ چلی، ارجنٹینا اور جنوبی افریقا کے کچھ حصوں میں جزوی گرہن ہوگا۔رِنگ آف فائر یا annular گرہن اس وقت ہوتا ہے جب چاند سورج اور زمین کے درمیان اس وقت آتا ہے جب وہ ہمارے سیارے سے سب سے زیادہ دور ہوتا ہے چونکہ چاند زمین سے دور ہوتا ہے تو وہ مکمل طور پر سورج کو بلاک نہیں کرپاتا اور جو نظارہ دیکھنے میں آتا ہے اسے رِنگ آف فائر کہا جاتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں