رواں سال48لاکھ سے زائد ڈرائیونگ لائسنس جاری

لاہور (بیوروچیف) پنجاب پولیس ٹریفک قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانے کے اقدامات میں مصروف ہے اور رواں سال کے دوران 48لاکھ 76ہزار سے زائد شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے گئے ہیں۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 73لاکھ سے زائد چالان کئے گئے، چالانوں کی مد میں 4ارب 52کروڑ سے زائد جرمانے عائد کئے گئے،دھواں چھوڑنے والی 2لاکھ 50ہزار گاڑیوں کے چالان کئے گئے ،دھواں چھوڑنے والی 22ہزار 276گاڑیاں تھانوں میں بند ہیں۔ آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کارروائیاں جاری رکھی جائیں۔اوور لوڈنگ، اوور سپیڈنگ، کم عمر ڈرائیورز کیخلاف کریک ڈائون تیز کرنے کا حکم جاری کر دیا۔ ڈاکٹر عثمان انور کا مزید کہنا تھا کہ ٹریفک چالانوں کے نادہندگان سے ریکوری کیلئے مئوثر اقدامات کئے جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں