17

روبی انعم کی بشری انصاری سے متعلق بیان پر ایک بار پھر وضاحت اور معافی

لاہور (شوبز نیوز) اداکارہ روبی انعم نے سینئرز کی ڈانٹ اور سوشل میڈیا پر مسلسل تنقید کے بعد بشری انصاری سے متعلق اپنے بیان پر دوبارہ وضاحت پیش کی اور معذرت کرلی۔گزشتہ دنوں روبی انعم نے ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کے دوران بشری انصاری کی عمر پر تنقید کرتے ہوئے انہیں آرام کرنے کا مشورہ دیا تھا۔ان کے اس بیان کے بعد شوبز شخصیات سمیت سوشل میڈیا صارفین نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا، جب کہ بشری انصاری نے بھی اپنے ولاگ میں نام لیے بغیر اس معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ زبان کا غلط استعمال سب سے بری چیز ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں