روحانی شخصیت جعفر حسین شاہ گردیزی انتقال کرگئے

صفدرآباد(نامہ نگار)علاقہ کی معروف روحانی شخصیت سید جعفر حسین شاہ گردیزی حرکت قلب بند ہونے سے چک نمبر46 چٹھہ نزد سانگلہ ہل میں رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے۔ان کی جنازہ میںآستانہ عالیہ چورا شریف کے سجادہ نشین پیر سید حسنین فاروق نے پڑھا ئی ۔ نماز جنازہ میںپیر سید اظفار حیدر شاہ مکان شریفی،پیر محمد رضاء المصطفیٰ رضوی،مولانا محمد شفیق مجددی،پیر حافظ محمد عاصم ندیم چشتی،خلیفہ محمد ندیم رضوی،انجمن تاجراں سانگلہ ہل کے رہنما میاں محمد سعید زرگر،تھانیدار شیخ مقصود احمد،افتخار احمد چٹھہ اور دیگر شہریوں نے شرکت کی۔ڈیلی بزنس رپورٹ کے احسان الحق بابر،ملک بشیر شاہد چیئرمین انجمن تاجراںانارکلی بازار،صفدرآباد کی دینی،سماجی اور بزنس کمیونٹی سمیت جرنلسٹس اور اساتذہ نے ان کی وفات پر اظہار تعزیت اور دعائے مغفرت کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں