روحانی شخصیت صوفی عبدالرحمن چشتی کی بہو انتقال کرگئیں

صفدرآباد(نامہ نگار)آستانہ عالیہ رحمانیہ کے سرپرست اعلیٰ ،ممتاز روحانی شخصیت صوفی عبد الرحمن چشتی اجمیری کی بہو،ملک اتحاد کونسل تحصیل صفدرآباد کے بانی چیئرمین ،دینی و مذہبی ہر دل عزیزشخصیت خلیفہ صوفی صفدر علی چشتی آف سعودی عرب کی شریک حیات صابرہ خاتون گزشتہ روز اپنے خالق حقیقی سے جا ملیں(انا للہ و انا الیہ راجعون)۔ان کی نماز جنازہ مرکزی جنازگاہ میں ادا کی گئی جس میں دینی شخصیات،علمائے کرام،مشائخ عظام،پیر طریقت رہبر شریعت پیر سید مبشر حسین شاہ آف ونوٹیانوالی دربار شریف کے رنگ سائیں سرکار،پیر ذوالقرنین احمد،سردار سرفراز ڈوگر ممبر پنجاب اسمبلی ،ڈاکٹر عبد الرزاق ایم بی بی ایس مسلم لیگی رہنما،اساتذہ،طلبہ،کاروباری افراد،صحافیوں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک۔ڈیلی بزنس رپورٹ کے احسان الحق بابر،مرکزی انجمن تاجراں انارکلی بازار کے چیئرمین ملک بشیر احمد شاہد،تاجر رہنما ملک نعمان انبالوی،سماجی کارکن افتخار کھاری،خالد محمود بھٹی سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی،موبائل ایسوسی ایشن کے فنانس سیکریٹری ملک تنویر شاہد، اللہ رکھا ٹیچر ،میاں اللہ رکھا مستانہ خادم خاص دربار عالیہ عید گاہ شریف راولپنڈی،ملک عمران کریانہ والے،میاں عرفان زری ہائوس اور ادریس بھٹی جرنلسٹ نے اظہار تعزیت کیا اور مغفرت کی دعا کی ہے۔اللہ تعالیٰ مرحومہ کے درجات بلند اور جنت الفردوس میں مقام اعلیٰ عطا فرمائے آمین۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں