34

رورل ہیلتھ سینٹر ماموں کانجن بند،مریضوں کو مشکلات کا سامنا

ماموں کانجن (نامہ نگار) رورل ہیلتھ سینٹر ماموں کانجن 21روز سے بند ،ہسپتال آئے مریض دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق رولر ہیلتھ سینٹر ماموں کانجن محکمہ ہیلتھ کی پرائیویٹ آئیزیشن کی نذر ہوگیا ہسپتال گزشتہ 21روز سے مکمل بند ہے رولر ہیلتھ سینٹر ماموں کانجن علاقہ ماموں کانجن کے درجنو ں دیہات کے علاج معالجہ کا واحد ذریعہ تھا جو محکمہ ہیلتھ کی ناقص پالیسیوں کی نظر ہو گیا غریب عوام اور مریض دور دراز شہروں میں جا کر مہنگے داموں علاج معالجہ کروانے پر مجبور ہیں شہریوں نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز سے ہسپتال کو فوری فنگشنل کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں