روزانہ آم کھانے کے صحت کے لئے حیرت انگیز فوائد

کراچی ( بیو رو چیف )ویسے تو خیال کیا جاتا ہے کہ آم کھانے سے بلڈ شوگر کی سطح میں اضافہ ہوتا ہے۔مگر امریکا میں ہونے والی ایک تحقیق میں پھلوں کے بادشاہ کو کھانے کا ایک حیرت انگیز فائدہ سامنے آیا ہے۔جارج میسن یونیورسٹی کی تحقیق میں انکشاف کیا گیا کہ جن افراد میں ذیابیطس کا خطرہ ہوتا ہے، وہ اگر آم کھاتے ہیں تو بلڈ شوگر کی سطح بہتر ہوتی ہے۔درحقیقت تحقیق میں دعویٰ کیا گیا کہ جو افراد ہائی بلڈ شوگر کے شکار ہوتے ہیں مگر ذیابیطس سے محفوظ ہوتے ہیں، وہ آموں کے ذریعے اس بیماری سے خود کو بچا سکتے ہیں۔موجودہ عہد میں ڈپریشن جیسا مرض تیزی سے پھیلنے کی اہم وجہ سامنے آگئی۔ایک آم میں 50 گرام تک مٹھاس موجود ہوتی ہے مگر اس میں موجود دیگر غذائی اجزا بلڈ شوگر کو کنٹرول کرنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔اس تحقیق میں شامل افراد کو 2 گروپس میں تقسیم کیا گیا۔ایک گروپ میں شامل افراد کو روزانہ آموں کا استعمال کرایا گیا جبکہ دوسرے گروپ کو کم چینی والی granola بار کھانے کی ہدایت کی گئی۔6 ماہ تک اس معمول کو برقرار رکھا گیا، جس دوران ان افراد کے بلڈ گلوکوز کی سطح، انسولین پر جسم کے ردعمل اور جسمانی چربی کو جانچا گیا۔نتائج سے معلوم ہوا کہ زیادہ میٹھے آم کھانے والے افراد کو granola بار والے گروپ کے مقابلے میں زیادہ فائدہ ہوا۔تحقیق کے مطابق روزانہ آم کھانے والے افراد کا جسم بلڈ گلوکوز کو زیادہ مثر انداز سے کنٹرول کرنے لگا، انسولین کی حساسیت بڑھ گئی جبکہ جسمانی چربی کی سطح میں کمی آئی۔محققین نے بتایا کہ صرف چینی یا مٹھاس نہیں بلکہ کسی غذا میں موجود مجموعی اجزا اہمیت رکھتے ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ اس تحقیق میں باقاعدہ کلینیکل ٹرائل کے ذریعے ثابت کیا گیا کہ آموں کا استعمال ہائی بلڈ شوگر کے شکار افراد کی میٹابولک اور جسمانی صحت کے لیے مفید ثابت ہوتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں