روزنامہ غریب کے ایڈیٹر کنور تنویر شوکت کی اہلیہ انتقال کرگئیں

فیصل آباد(وقائع نگار خصوصی)روزنامہ ”غریب” فیصل آباد کے ایڈیٹر کنور تنویر شوکت کی اہلیہ محترمہ آج صبح رضائے الٰہی سے انتقال کرگئیں(انا للہ وانا الیہ راجعون)جن کی نماز جنازہ آج 19مارچ بروز بدھ رات 7بجے شیخوپورہ روڈ پر واقع ستارہ ویلی فیز4کی تکونی پارک میں ادا کی جائے گی۔کنور تنویر شوکت کی رہائش گاہ 124ستارہ ویلی میں ہے’ڈیلی بزنس رپورٹ کے ا یڈیٹر ہمایوں طارق اور نیوز ایڈیٹر ریاض ملک نے کنور تنویر شوکت اور ان کے بیٹوں و دیگر فیملی ممبران کے ساتھ اظہار افسوس کرتے ہوئے مرحومہ مغفورہ کی مغفرت کے لئے دعا کی ہے۔کنور تنویر شوکت کا موبائل فون نمبر0321-7641212ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں