روزگار کیلئے بیرون ملک جانیوالوں کی تعداد میں اضافہ

اسلام آباد (بیوروچیف) وفاقی وزارت خزانہ نے بتایا ہے یہ گزشتہ ایک سال کے دوران روزگار کیلئے بیرون ملک جانے والے شہریوں کی تعداد میں 19فیصد اضافہ ہوا ہے اور صرف جنوری 2026میں 75ہزار سے زائد افراد نے رجسٹریشن کروائی ہے۔ وفاقی وزارت خزانہ کی جانب سے ماہانہ اکنامک اپ ڈیٹ آئوٹ لک رپورٹ جاری کی گئی ہے جسکے مطابق جنوری میں 75 ہزار 663 ورکرز نے بیرون ملک ملازمت کیلئے رجسٹریشن کرائی ہے جبکہ گزشتہ سال جنوری میں بیرون ملک جانے والوں کی تعداد 63 ہزار 559 تھی۔ رپورٹ میں دعوی کیا گیا ہے کہ ملکی معیشت کی ترقی کے امکانات بہتر ہوئے ہیں، میکرو اکنامک استحکام اور مہنگائی کے دباو میں کمی آئی ہے اور عوام کے لیے 38 ارب روپے کا رمضان ریلیف پیکج فراہم کیا گیا ہے۔ وزارت خزانہ نے بتایا ہے کہ رواں ماہ مہنگائی 6 سے 7 فیصد کے درمیان رہنے کا امکان ہے جبکہ جنوری 2026 میں مہنگائی کی شرح 5.8 فیصد ریکارڈ کی گئی، جسکی وجہ جیو پولیٹیکل غیر یقینی اور عالمی اجناس کی قیمتوں میں اتار چڑھائو کا خطرہ قرار دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں