روزہ،صبر،شکر،صلہ رحمی ،سخاوت،محبت اور پاکیزگی کا نام ہے،عاصم حبیب،آصف حبیب،وقاص حبیب

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) چوہدری ٹریڈرز کے مینجنگ ڈائریکٹر حافظ عاصم حبیب سمرائ’ چوہدری آصف حبیب سمراء اور چوہدری وقاص حبیب سمراء نے امسال بھی افطار ڈنر دینے کی روایت برقرار رکھی’ اس شاندار اور باوقار افطار ڈنر میں ایم این اے ڈاکٹر نثار احمد جٹ’ سابق ٹکٹ ہولڈر پاکستان تحریک انصاف حافظ عطاء اللہ’ آصف منیر گورائیہ’ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر رانا محمد سکندراعظم خاں’ سپریم انجمن تاجران کے صدر الحاج محمد اسلم بھلی’ جنرل سیکرٹری رانا ایوب منج’ ایس ایچ او علی اکبر’ مینیجر چناب کلب طاہر خلیل’ الیکٹرونکس اینڈ انسٹالمنٹ ایسوسی ایشن کے سابق صدر چوہدری مقصود جٹ’ چوہدری امانت علی’ حاجی انور کے علاوہ چوہدری ٹریڈرز کے ورکروں’ تاجروں’ دکانداروں اور عوام الناس نے کثیر تعداد میں شرکت کی’حافظ عاصم حبیب سمراء اپنے بھائیوں چوہدری آصف حبیب سمراء ‘ چوہدری وقاص حبیب سمراء ‘آصف منیر گورائیہ’ انیس آصف گورائیہ اور محمد ندیم کے ہمراہ مہمانوں کو ویلکم کہتے رہے’ افطار ڈنر کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری ٹریڈرز کے مینجنگ ڈائریکٹر حافظ عاصم حبیب سمراء نے کہا کہ حضور نبی کریم حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ماہ صیام کو صبر’ ہمدردی اور غمخواری کا مہینہ قرار دیا ہے’ روزہ صبر ‘شکر ‘ صلہ رحمی ‘ سخاوت ‘ محبت ‘ امن ‘ اور پاگیزگی کا نام ہے ‘ اگر انسان اپنی بھوک پر قابو پا سکتا ہے تو کسی بھی دوسری خواہش پر قابو پانا تو بہت آسان ہو جاتا ہے رمضان المبارک میں ہمیں اپنی شدید ضرورت اور خواہش پر قابو پانے کی مشق ہو جاتی ہے ‘ انہوں نے کہا کہ اس ماہ مقدس میں ہمیں زیادہ سے زیادہ نیکیاں کمانے کی کوشش کرنی چاہئے اور اپنے ارد گرد غریب غرباء اور مساکین کی مدد کرنی چاہئے اور حق داروں کو ان کے گھروں تک ان کا حق پہچانا چاہئے تا کہ ہم اللہ کی رضا حاصل کر سکیں’ انہوںنے کہا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی ہم نے عوام الناس کیلئے افطاری کا اہتمام کیا ہے جس کیلئے خاص اہتمام کیا گیا’ ہماری افطاری میں عام دعوت دی جاتی ہے جس میں شہر بھر کے تاجر اور سول سوسائٹی کے لوگ شرکت کرتے ہیں’ ہم یہ کام صرف اور صرف اللہ کی خوشنودی اور رحمتیں سمیٹنے کیلئے کرتے ہیں’ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک رحمتوں’ برکتوں کا مہینہ ہے جس میں ہمیں کوشش کرنی چاہئے کہ زیادہ سے زیادہ اللہ تعالیٰ کی رحمتیں سمیٹیں’ اور اپنی پوری کوشش اللہ کے بندوں کی خدمت میں لگانی چاہئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں