روزہ انسان کو دوسروں کی بھوک کا احساس دلاتا ہے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) چیئرمین مرکزی علماء کونسل پاکستان، جنرل سیکرٹری انٹرنیشنل ختم نبوت موو منٹ و نائب صدر ملی یکجہتی کونسل پاکستان، صاحبزادہ مولانا زاہد محمود قاسمی نے کہا کہ اللہ تعالیٰ سے دعا کرنا نہا یت عظیم اور مؤثر عمل ہے۔ تاریخ گواہ ہے کہ جب مسلمانوں میں دعا کا حقیقی رواج تھا تو بڑے بڑ ے معرکے اسی روحانی طاقت کے ذریعے سر ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ دعا مومن کا سب سے بڑا ہتھیار ہے اور یہ عاجزی و انکساری کے ساتھ اللہ تعالیٰ کے حضور فریاد کا نام ہے۔اپنے خطا ب میں انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کا اصل پیغام عالمِ اسلام میں اتحاد، ایثار، امن اور رواداری کا فروغ ہے۔ یہ بابرکت مہینہ رنگ، نسل اور مسلک سے بالاتر ہو کر امت کو ایک صف میں کھڑا ہونے اور باہمی تنازعات سے اجتناب کا درس دیتا ہے۔ روزہ انسان کو دوسروں کی بھوک اور تکالیف کا احساس دلاتا ہے جو ایثار و قربانی کا عملی سبق ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں