فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سماجی و سیاسی شخصیت چوہدری حسام علی وڑائچ نے کہا ہے کہ روزہ صبر اور قوت برداشت کے اوصاف پیدا کرتاہے ۔ روزہ بہترین عبادت اورطبی و روحانی فیوض و برکات کا ذریعہ ہے ۔ انہوںنے کہا کہ بھوک پیاس پر قابو پا کر انسان اپنی خواہشات کو کنٹرول کرنا سیکھتا ہے اس صبرکی بدولت انسان زندگی کے دیگر معاملات میں بھی مضبوط بن جاتا ہے اور مشکلات کا سامنا حوصلے اورہمت سے کرتا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ روزہ رکھنے والا بھوک اور پیاس کی شدت کو محسوس کرتا ہے جس سے اسے ان غریبوں اور ناداروں کا احساس ہوتا ہے جو ہر وز ایسی تکالیف کا سامنا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ احساس دل میں ایثار ہمدردی اور دوسرے کی مدد کا جذبہ پیدا کرتا ہے۔
