روسی جزیرہ میں برفباری کا ریکارڈ ٹوٹ گیا

ماسکو (مانیٹرنگ ڈیسک)روس کے مشرقی علاقے جزیرہ نما کامچاتکا میں برف باری کا گزشتہ 60 برس کا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق شدید برف باری کے باعث کئی میٹر بلند برفانی تودے بن گئے جن نتیجیمیں عمارتوں کے داخلی راستے بند ہو گئے اور گاڑیاں مکمل طور پر برف میں دب گئیں۔حکام کے مطابق گزشتہ دنوں عمارتوں کی چھتوں سے گرنیوالی برف تلے دب کر 2 افراد ہلاک ہو گئے۔محکمہ موسمیات کے مطابق جنوری کے پہلے 15 دنوں میں بعض علاقوں میں 2 میٹر سے زائد برف پڑ چکی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں