13

روس اور چین کا ڈر،امریکہ کا ایٹمی ہتھیار بڑھانے کا فیصلہ

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا نے عشروں سے جاری کٹوتی پالیسی ختم کرتے ہوئے ایٹمی ہتھیاروں کی تعداد میں اضافے پر غور شروع کردیا ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق یہ اقدام روس اور چین سے مقابلے کی خاطر کیا جارہا ہے۔وائٹ ہائوس کے قومی سلامتی کونسل کے ڈائریکٹر کے حوالے سے امریکا کی نئی حکمت عملی میں مقابلے پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ روسی میڈیا کے مطابق صدر بائیڈن نے ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال کی شرائط سے متعلق تازہ ترین ایگزیکٹو آرڈر پر حال ہی میں دستخط کیے ہیں۔اس کے ساتھ ہی جو ہدایات دی گئی ہیں ان میں چین کے ایٹمی ہتھیاروں کی ترقی اور تنوع سے نمٹنے پر زور دیا گیا ہے۔امریکا کی جانب سے روس، شمالی کوریا اور چین سے ایک ساتھ نمٹنے کیلئے خبردار کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں