روس مستقبل میں اولمپک گیمز کی میزبانی کے لیے تیار

ماسکو(سپورٹس نیوز) روسی صدر ولادیمیرپوتن نے کہا ہے کہ روس مستقبل میں اولمپک گیمز کی میزبانی کے لیے تیار ہے اور اس حوالے سے اپنا کردار ادا کرنے کا خواہاں ہے۔روسی اولمپک کمیٹی کی 115ویں سالگرہ کے موقع پر اپنے پیغام میں صدر ولادیمیر پوتن نے کمیٹی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ روس ان ممالک میں شامل رہا ہے جنہوں نے بین الاقوامی اولمپک کمیٹی (IOC) کی بنیاد رکھی۔انہوں نے یاد دلایا کہ روس نے 1900 سے جدید اولمپک گیمز میں شرکت شروع کی اور اب تک دو مرتبہ ان کی میزبانی بھی کر چکا ہے، جن میں 1980 کے ماسکو اولمپکس اور 2014 کے سوچی سرمائی اولمپکس شامل ہیں۔صدرپوتن کے مطابق دونوں مواقع پر روس نے اعلی انتظامی اور تخلیقی معیار کا مظاہرہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں