روس کے ایران سے رابطے جاری

ماسکو (مانیٹرنگ ڈیسک)روس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مشرق وسطی کی صورتحال ہمارے لیے ممکنہ طور پر خطرناک ہے، اس پر تشویش ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق روسی صدارتی محل کریملن کا کہنا تھا کہ صدر پیوٹن ثالثی کی خدمات پیش کر رہے ہیں، یہ کہنا مشکل ہے کہ ان کی پیشکش قبول کی جائے گی یا نہیں، روس ایران کے ساتھ باقاعدہ، قریبی اور بامعنی رابطے برقرار رکھے ہوئے ہے۔کریملن کا کہنا تھا کہ امید برقرار ہے اور سفارتی کوششوں کی گنجائش موجود ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں