روشن فیصل آباد پروگرام کے تحت21مرکزی شاہراہوں پر سٹریٹ لائٹس فعال

فیصل آباد( سٹاف رپورٹر )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق ڈویژنل کمشنر ،ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن فیصل آباد راجہ جہانگیر انور شہریو ں کو میونسپل سر وسز کی فراہمی کیلئے سرگرم، ڈویژنل کمشنر کی ہدایت پر میونسپل کارپو ریشن نے”روشن فیصل آباد پروگرام” کے تحت شہر کی 21 مرکزی شاہراہوں پر عرصہ سے بند سٹریٹ لائٹس روشن کر دیں جس سے شاہراہیں رات کے وقت جگمگا اٹھیں اور اندھرا ختم ہو گیا۔جیل روڈ،الائیڈ ہسپتال روڈ،بلال روڈ،سرینا روڈ،لنکس روڈ سول لائنز،کمشنر آفس روڈ ،،کچہری روڈ،سٹیٹ بینک روڈ،ایف آئی سی ہسپتال روڈ، ٹیچنگ ہسپتال غلام محمد آباد روڈ،عزیز فاطمہ ہسپتال روڈ،کینال روڈ ویسٹ سائیڈ،ناولٹی پل،نشاط سینما تا راجباہ روڈ ،شیخوپورہ روڈ،ستیانہ روڈ،نڑوالا روڈ،ڈائیو روڈ،سوساں روڈ پر سٹریٹ ،ریگل روڈ،طارق آباد پل پر سٹریٹ لائٹس 100 فیصد فعال ہو گئیں ۔ملت روڈ پر 80 فیصد لائٹس کوچالو کر دیا گیا،کینال روڈ ایسٹ سائیڈ اور سرگودھا روڈ پر 70 فیصد لائٹس روشن ہو گئی ہیں۔ ڈویژنل کمشنر راجہ جہانگیر انور کا کہنا ہے کہ باقی ماندہ روڈز پر بھی 10 روز میں سٹریٹ لائٹس چالو کرادی جائیں گی۔ شہریوں کو میونسپل سروسز کی فراہمی کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں