رومیسہ بھی صبا کے کراچی سے متعلق بیان پر بول پڑیں

کراچی (شوبز نیوز) ٹک ٹاکر اور اداکارہ رومیسہ خان کا کہنا ہے کہ صبا قمر کے کراچی کو گندا کہنے کے بیان پر دکھ ہوا۔حالیہ انٹرویو میں ٹک ٹاکر رومیسہ خان نے کہا کہ میں کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں پیدا ہوئی ہوں، میرے 19 سے 20 سال ایک اپارٹمنٹ میں گزرے جہاں مختلف کاسٹ کے لوگ رہائش پذیر تھے۔انہوں نے کہا کہ میں جو کردار ادا کرتی ہوں وہ اسی وجہ سے ہے میں ان کے اردگرد رہی ہوں۔رومیسہ خان نے کہا کہ کراچی کے لوگ بہت اچھے ہیں، بہت محنتی ہیں، 9 سے 5 نوکری کرتے ہیں، کچھ واقعہ ہوجائے تو لوگوں کی مدد میں پیش پیش ہوتے ہیں کوئی برا کہے تو دکھ ہوتا ہے۔ٹک ٹاکر نے کہا کہ کراچی کے شہریوں کو اچھی سڑک اور تحفظ فراہم کیا جانا چاہیے جو یہاں کے لوگوں کو میسر نہیں، لوگ آپ کی موہن جوڈرو والی ہیں اور انہی پر بھاری چالان لگائے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ کراچی کے لوگوں کے ساتھ زیادتی تو ہورہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں