رونالڈو 2024 میں سب سے زیادہ کمائی کرنیوالے کھلاڑی

لزبن (سپورٹس نیوز) پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو 2024 میں سب سے زیادہ کمانے والے کھلاڑیوں میں سرِ فہرست قرار پائے ہیں۔ذرائع کے مطابق اسپورٹیکو نے سال 2024 میں سب سے زیادہ کمانے والے ٹاپ 100 کھلاڑیوں اور ایتھلیٹس کی فہرست جاری کی ہے، جس میں سعودی کلب النصر کے اسٹار فٹبالر رونالڈو کا پہلا نمبر ہے۔رپورٹس کے مطابق کرسٹیانو رونالڈ کی آمدن 26 کروڑ امریکی ڈالرز سے زائد ہے۔ان کی آمدنی کا بڑا حصہ سعودی عرب کے کلب النصر اور پرتگال کی قومی ٹیم کے ساتھ کھیلنے سے حاصل ہوا جبکہ 45 ملین ڈالرز انہوں نے مختلف برانڈز کے ساتھ اشتہارات سے کمائے۔دوسرے نمبر پر امریکی باسکٹ بال کھلاڑی اسٹیف کری رہے، جن کی کل آمدنی 153.8 ملین ڈالرز رہی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں