روٹری کلب آف لائلپور کااجلاس

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)روٹری کلب آف لائلپور کی سیٹس تبدیلی کا اجلاس مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا۔ جس ک صدارت روٹرین بابر شہزاد نے کی۔جبکہ سابقہ صدر ڈاکٹر اعجاز نثار نے اجلاس تلاوت کلام اک سے شروع کیا۔جبکہ سب نے مل کر پاکستان کا قومی ترانہ پڑھا۔ صدر نے خزانچی سے سالانہ رپورٹ پیش کرنے کا کہا جس پر خزانچی غفار احمد نے سالانہ کار کردگی رپورٹ پیش کی۔سابقہ سیکرٹری جنید محمود بیگ نے پورے سال میں ممبرز سازی اور درپیش مسائل کا ذکر کیا۔ صدر روٹرین ڈاکٹر اعجاز نثار اور سیکرٹری روٹرین جنید محمود بیگ نے تمام ممبرز کی آمد پر گلدستہ پیش کیا۔نئے منتخب صدر روٹرین شبیر احمد،سیکرٹری روٹرین علی مرتضی اور خزانچی مرزا زاہد اقبال کا پھولوں کی مالا اور گلدستوں سے استقبال کیا اور توقع ظاہر کی کہ نئے کابینہ بھی محنت اور لگن سے روٹری کلب آف لائلپور کی ترقی میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے۔آخر میں ممبران مین شیلڈز پیش کرنے کے بعد پاک افواج اور ملک پاکستان کی ترقی و کامرانیوں کے لئے دعا بھی کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں