روٹری کلب آف لائلپور کے زیر اہتمام موٹر سائیکل سواروں میں فری ہیلمٹ تقسیم

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) روٹری کلب آف لائلپور کے زیر اہتمام فری ہیلمٹ تقسیم کئے گئے’ جس کے مہمان خصوصی چیف ٹریفک آفیسر فرحان اسلم تھے’ تقریب میں روٹری کلب آف لائلپور کے صدر شبیر احمد’ سیکرٹری علی مرتضیٰ’ ٹریژرر مرزا زاہد اقبال’ چیئرپرسن رانا محمد سکندراعظم خاں’ ڈائریکٹر میاں گلزار احمد’ پروجیکٹ چیئرمین پرسن خرم نواز صدیقی’ میاں عبدالوحید’ ڈاکٹر اعجاز نثار’ حافظ راشد محمود’ رانا اکرام اللہ خاں’ چوہدری حبیب الرحمن’ بابر شہزاد’ جنید احمدکے علاوہ روٹری کلب کے دیگر ممبران نے شرکت کی’ اس موقع پر مہمان خصوصی CTO فرحان اسلم نے روٹری کلب کے نیک جذبے کو خراج تحسین پیش کیا اور کہاکہ ٹریفک حادثات میں زیادہ اموات ہیڈ انجری سے ہو رہی ہیں’ اگر موٹرسائیکل سوار سر پر ہیلمٹ پہنیں گے تو اس میں ان کا ہی فائدہ ہے’ ٹریفک پولیس مختلف جگہوں پر کیمپس لگا کر لوگوں میں ہیلمٹ کی افادیت کے متعلق آگاہی دیتے رہتے ہیں مگر بہت سے لوگ ہیلمٹ پہننے سے گریزاں ہیں’ ان کے چالان بھی ہو رہے ہیں’ عنقریب سیف سٹی کیمرے ایکٹو ہو رہے ہیں ‘ جب یہ کیمرے ایکٹو ہو گئے تو ہر کسی کو ہیلمٹ پہننا پڑے گا ورنہ ہر چوک میں دو’ دو ہزار روپے کا چالان ہو گا’انہوں نے مخیرحضرات سے کہا کہ آپ بھی آگے آئیں اور روٹری کلب آف لائلپور کی تقلید کرتے ہوئے عوام میں فری ہیلمٹ تقسیم کریں’ اس موقع پر روٹری کلب آف لائلپورکے صدر شبیر احمد’ سیکرٹری علی مرتضیٰ’ ٹریژررمرزا زاہد اقبال’ چیئرپرسن رانا محمد سکندراعظم خاں’ ڈائریکٹر میاں گلزار احمد و دیگر مقررین نے کہا کہ ہمارا مقصد اور نیت صاف ہے’ ہم خدمت خلق پر یقین رکھتے ہیں’ہم دوسروں کیلئے جینا چاہتے ہیں’ دنیا کا مال دنیا میں ہی رہ جائے گا ‘ ساتھ صرف نیک اعمال جائیں گے’ لہٰذا ہم نصب العین اللہ تعالیٰ کی مخلوق کی خدمت ہے’ اس موقع پر مقررین نے سی ٹی او فرحان اسلم کو بتایا کہ ہم فلاح انسانیت کیلئے مختلف کیمپس بھی لگاتے ہیں جہاں پر واٹرٹریٹمنٹ پلانٹ’ غریب اور مستحقین کے گھروں میں راشن کی تقسیم’ہیپا ٹائٹس اورشوگر کے مریضوں کیلئے ادویات کی مفت فراہمی اور ہونٹ’ تالو کٹے بچوں کے علاج معالجہ’ سیونگ مشین کا فری انتظام’ طلباء کیلئے کتابوں’ کاپیوں اور نظر کیلئے عینکوں کا فری انتظام’ ہنگر کیمپ کے علاوہ بہت سے پروجیکٹ پر کام کر رہا ہے’ جس سے ثمرات مستحقین تک پہنچ رہے ہیں’ لیکن ابھی ہمیں اور زیادہ کرنا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں